سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن چمن میں 13سالہ بچہ مبینہ طور پر تشدد سے جاں بحق

 سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن چمن میں 13سالہ بچہ مبینہ طور پر تشدد سے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) گرین ٹاؤن میں پرائیویٹ سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن چمن میں 13سالہ شہزاد مبینہ طور پر تشدد سے جاں بحق ہوگیا جبکہ انتظامیہ نے بچے پر تشدد کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو مرگی کے دورے پڑتے تھے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روزہسپتال میں چمن سوشل ویلفیئرفاؤنڈیشن سے تیرہ سالہ بچہ کوحالت غیر ہونے پرہسپتال منتقل کیا گیا، جوچند گھنٹے زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑدیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی موت تشدد سے ہوئی یا دیگر میڈیکل وجوہات تھیں۔

ان کا تعین کرنے کیلئے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سوشل ویلفیئر ادارے کی انتظامیہ کا موقف بھی سامنے آیا ہے، ادارہ کی انتظامیہ نے بچے پر تشدد کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بچہ مرگی کا مریض تھا۔ دورہ پڑنے پر ہی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس پی صدر کے مطابق گرین ٹاون پولیس نے طبی بنیادوں اور تشدد سمیت مختلف پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔