وہاب ریاض پنجاب کابینہ میں شامل، کونسی وزارت ملے گی ؟

وہاب ریاض پنجاب کابینہ میں شامل، کونسی وزارت ملے گی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے نامزد 11 نگران وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے   نگران وزراء سے حلف لیا۔

 حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹرجاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال  ناصر، منصور  قادر،  سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔2 نامزد ارکان تمکنت کریم اور نسیم صادق نے بطور نگران وزیر حلف اٹھانے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔

 وہاب ریاض نے نجی ٹی وی پر سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ وطن واپس آکر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر کھیل کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

نگران کابینہ صوبے میں انتخابات ہونے تک ذمہ داریاں سنبھالے گی