صحافی حسنین شاہ کو قتل کیوں کروایا؟ ملزم کے تہلکہ خیز انکشافات

Journalist Hasnain Shah killed
کیپشن: Journalist Hasnain Shah
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: صحافی حسنین شاہ قتل کیس میں پیش رفت ، زیر حراست ملزم عامر بٹ نے حسنین شاہ کو قتل کروانے کا اعتراف کر لیا ۔

پولیس  کے مطابق ملزم نے لین دین کے تنازعے پر اجرتی قاتلوں سے حسنین شاہ کو قتل کرایا ۔ پولیس نے موٹرسائیکل چلانے والے شوٹر کو حراست میں لے لیا ۔ حسنین شاہ کو قتل کرنے والا شوٹر تاحال گرفتار نہ ہو سکا ۔

زیر حراست ملزم عامر بٹ کے ملازمین نے حسنین شاہ کی دفتر کے نیچے شوٹرز کو نشاندہی کرائی ۔  ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کو ان کے آنے کی جگہ پر ٹریک کرکے پکڑا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور شوٹر جلد گرفتار کر کیا جائے گا۔

واضح رہے  کہ کیپیٹل ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے  قتل کردیا تھا ۔ ملزم شملہ پہاڑی ڈیوس روڈ پر گولیاں مار کر فرار  ہوگئے تھے، گولیاں مارنے والے 2 ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer