تین بچوں کےقتل میں ملوث ماں قاتل قرار

تین بچوں کےقتل میں ملوث ماں قاتل قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)تین بچوں کےقتل میں ملوث ماں کی پولیس تفتیش بارےنظرثانی کی درخواست مسترد کردی گئی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ رپورٹ میں درخواستگزار کو ہی بچوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   لاہور ہائیکورٹ نے 3 بچوں کے قتل میں ملوث ملزمہ انیقہ کی استغاثہ خارج کرنے کیخلاف اپیل خارج کر دی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے انیقہ رشید کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے استفسار کیا کہ رپورٹ میں درخواستگزار کو ہی بچوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ریماکس دیے کہ اس میں تمام ملزمان ضمانت پر ہیں،وکیل مدعی کا کہناتھا کہ 2 ملزموں کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں،ہائیکورٹ سے ملزم ایاز مدثر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہوئی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم نے نئی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔

ایڈووکیٹ احسن بھون کا کہناتھا کہ نئی تفتیش کی رپورٹ مجھے موصول نہیں ہوئی، عدالت نے استفسار کیا کہ  رپورٹ مکمل ہو کر عدالت کے پاس موجود ہے،رپورٹس کے مطابق انیقہ رشید  کو وقوعہ میں ملوث قرار دیا گیا ہے،ایڈووکیٹ احسن بھون نے عدالت کو بتایا کہ انیقہ رشید موقع کی گواہ ہے،انیقہ ممکن ہے پورٹس میں گنہگار قرار دی گئی ہو مگر وہ گواہ ہے،درخواستگزار انیقہ اپنے بچوں کو قتل نہیں کیا۔

ملزمہ کے وکیل احسن بھون کا مزید کہناتھا کہ تینوں بچوں کو محلہ دار حسنین نے قتل کیا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم حسنین کے خلاف استغاثہ خارج کردیا.

M .SAJID .KHAN

Content Writer