(زاہد چودھری)آوارہ کتوں کی بہتات سے شہریوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے، خواتین، بچوں میں خوف وہراس پھیل چکا ہے، 26روز میں 14سو کے قریب شہری آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق آوارہ کتوں کی بہتات نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال نشان اٹھادیے،26روز میں 14سو کے قریب شہری آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہوئے،شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے111 مزید کیسز سامنے آگئے،رواں ماہ کے دوران کتے کے کاٹے کے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد 1476 ہو گئی،زیادہ تر بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بنے۔
ذرائع کا کہناتھا کہ ضلعی حکومت دعوؤں کے باوجود آوارہ کتے تلف کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، گزشتہ روز آوارہ کتوں نےمین بلیو وارڈ روڈ پر آوارہ کتوں کا خاتون پر حملہ کردیا تھا، شہریوں نے ڈنڈوں کے وار کر کے خاتون کو بچایا۔