ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر خصوصی بچوں کےمیزبان بن گئے

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر خصوصی بچوں کےمیزبان بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زیشان نذیر) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو قوعت سماعت سے محروم بچوں کے میزبان بن گئے، تھامس ڈریونے معذور بچوں کے لیےخود کھانا بنایا۔

تفصیلات کے مطابق برنز نائٹ 2019 کے موقع پر خصوصی بچوں کیلئے عشایئے کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں کراچی کے خصوصی بچوں کےایک سکول کیلئے فنڈز اکٹھا کیا گیا۔ خصوصی بچوں نے سکاٹش شاعر رابرٹ برنز کی نظم پرپرفارمنس بھی دی، ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے خصوصی بچوں کے لیے خود کھانا تیار کیا۔

ڈیف ریچ اسکول اینڈ ٹریننگ سینٹر کے پروگرام میں قوت سماعت سےمحروم بچوں نے شاندار پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا، تھامس ڈریوکی جانب سے معذور بچوں کی امدادکے لیےفنڈریزنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، برطانوی ہائی کمشنر نے بچوں کے لئے ڈنرکا اہتمام بھی کیا، جس میں انہوں نے لذیذ کھانے تیار کیے۔

Shazia Bashir

Content Writer