واسا نےایمنسٹی سکیم کا اعلان کر دیا

واسا نےایمنسٹی سکیم کا اعلان کر دیا
کیپشن: City42 - WASA, Water, Amnesty Scheme
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سالک نواز) واسا نے شہر میں لگے غیر قانونی کنکشنز کو سسٹم میں لانے کیلئے ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر دیا۔سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کہ غیر قانونی کنکنشنز کو5 مارچ تک ریگولر کروایا جا سکے گا۔

واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے غیر قانونی کنکشن ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے کہاکہ ایسی تمام پراپرٹیز جن پر پانی اور سیوریج کے غیر قانونی کنکشن لگے ہوئے ہیں وہ واسا کی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کر غیرقانونی کنکشن کوبغیرجرمانے کے ریگولرکروایا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم 5 مارچ تک جاری رہے گی۔ جبکہ5 مارچ کے بعد واسا کی ٹیمیں گھر گھر سروے کریں گی اور غیر قانونی کنکشن پکڑیں گی۔ انہوں نے کہاکہ غیرقانونی کنکشن پکڑے جانے پر ایک سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

Sughra Afzal

Content Writer