ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈکپ ٹیم میں شامل بھارتی کرکٹر رِنکو سنگھ کے والد انتقال کرگئے

ورلڈکپ ٹیم میں شامل بھارتی کرکٹر رِنکو سنگھ کے والد انتقال کرگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل کرکٹر رِنکو سنگھ کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رِنکو  کے والد خان چندرا سنگھ کا جمعہ کی علی الصبح کو گریٹر نوئیڈا کے یَتھارتھ اسپتال میں  انتقال ہوا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔ 

کرکٹر کے والد کے انتقال کی خبر کے بعد کرکٹ حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے زمبابوے کو 72 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر اہم جیت حاصل کی۔

Ansa Awais

Content Writer