ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپریشن غضب للحق:پاک فورسز کی کارروائی، طالبان رجیم کا وزیر تعلیم مارا گیا

 آپریشن غضب للحق:پاک فورسز کی کارروائی، طالبان رجیم کا وزیر تعلیم مارا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران قندھار میں طالبان رجیم کا وزیر تعلیم مارا گیا۔

 ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے، افغان طالبان رجیم کے 133 اہلکار ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے، ڈرونز کے ذریعے چن چن کرطالبان ریجیم کی پوسٹوں کونشانہ بنایا جارہا ہے۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے 27پوسٹیں مکمل تباہ اور 5افغان پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا، ایک بڑا ایمونیشن ڈپو، 3افغانی بٹالین اورسیکٹرہیڈکوارٹرمکمل طور پر تباہ کردیئے گئے، موثر جوابی کارروائی میں افغانستان کے 80سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیزتباہ اور مورچے مکمل تباہ ہوگئے۔