ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک، افغان کشیدہ صورتحال؛چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ،چھٹیاں منسوخ

پاک، افغان کشیدہ صورتحال؛چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ،چھٹیاں منسوخ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاک افغان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ضلع چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ڈی ایچ او کے مطابق محکمہ صحت کی ہدایت پرضلع میں ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں،تمام میڈیکل آفیسرز، پیرا میڈیکل سٹاف ودیگرعملے کوبھی طلب کرلیاگیا،عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ ادویات،طبی آلات اور ایمبولینس سروسز کی فعالیت کو یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کردیا ہے.

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے، اب تک 133 افغان طالبان ہلاک جبکہ200 سے زائد زخمی ہوچکےہیں۔