ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطینیوں کے جرائم کی تحقیقات " تیزی کے ساتھ" جاری ہیں, آئی سی سی

International Criminal Court, Hamas leader Zaef, Yahya Sinwar, Prosecutor
کیپشن: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان 27 جنوری 2025 کو نیویارک شہر میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شریک ہیں۔ (Michael M. Santiago / Getty Images بذریعہ AFP)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا ہے کہ فلسطینیوں کے جرائم کی تحقیقات " تیزی کے ساتھ" جاری ہیں۔
ایک انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ  بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کے دفتر کا کہنا ہے کہ حماس کے رہنما ک ضیف کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کے باوجود، بین الاقوامی فوجداری عدالت فلسطینیوں کے جرائم کی فوری طور پر تحقیقات جاری رکھے گی۔
آئی سی سی نے کل اپنے بیان میں کہا کہ ججوں نے ابراہیم المصری جسے محمد دیف (ضیف) بھی کہا جاتا ہے، اس  کی موت کی مصدقہ اطلاعات کے بعد گرفتاری کا وارنٹ واپس لے لیا ہے،  تاہم تحقیقات اب بھی تیزی سے جاری ہے۔ آئی سی سی نے اسرائیل کے اندر گھس کر قتل عام اور دہشت گردی کے ساتھ سینکڑوں افراد کو اغوا کر کے لے جانے کے واقعات پر ابراہیم المصری عرف محمد ضیف اور یحیٰ سنوا کو ملوث قرار دیا تھا۔ اس حملے مین واقعتاً ہزار سے زیادہ مسلح افراد شامل تھے جن کا تعلق کم از کم دو مسلح تنظیموں حماس اور اسلامک جہاد سے تھا۔ اکتوبر 2023 میں حماس کے  اس شقی القلب حملے نے غزہ میں جنگ کو جنم دیا تھا۔ ضیف پر  آئی سی سی کے استغاثہ نے بڑے پیمانے پر قتل، عصمت دری اور یرغمال بنانے کا الزام لگایا تھا۔

وہ پچھلے سال ایک اسرائیلی فضائی حملے میں مارا گیا تھا، لیکن حماس نے جنوری کے آخر میں ہی موت کی تصدیق کی تھی۔

آج، آئی سی سی پراسیکیوٹر کے دفتر کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے، اور وہ دوسرے مشتبہ افراد کے لیے گرفتاری کے وارنٹ حاصل کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے "اگر اور جب یہ سمجھیں گے کہ سزا کے حقیقت پسندانہ امکان کی حد پوری ہو گئی ہے۔

یہ بیان کہتا ہے، "صورتحال کو ایک فوری ترجیح کے طور پر حل کرتے ہوئے، دفتر ایک فعال تفتیش کر رہا ہے، اور متعدد اور ایک دوسرے سے منسلک اضافی انکوائریوں کو آگے بڑھا رہا ہے" ۔

نومبر میں، آئی سی سی کے ججوں نے غزہ میں جنگ کے دوران جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور  سابق دفاعی سربراہ یواو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔ اسرائیل اور امریکہ نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا  اور اس اقدام پر عدالت کی مذمت کی۔ اسی عدالت نے سات اکتوبر حملے لا ذمہ دار دو افراد یحیٰٰ سنوار اور محمد الضف کو قرار دیتے ہوئے ان کے بھی وارنت گرفتاری جاری کئے جن کی تعمل سے پہلے دونوں مارے گئے۔