ویب ڈیسک :بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ، بل ادا نہ کرنے پر بھی کمپنی کنکشن نہیں کاٹ سکتی
سعو دی عرب میں صارفین کے تحفظ کے لیے قائم کئے جانے والے ادارے نے کہا ہے کہ رمضان میں بجلی کمپنی بل ادا نہ کرنے پر صارفین سے کنکشن نہیں کاٹ سکتی۔ ادارے نے کہا ہے کہ ’بجلی کمپنی پر پابندی عائد ہے کہ وہ رمضان کے دوران کسی بھی وجہ سے صارف سے بجلی منقطع نہیں کرسکتی‘۔ادارے نے کہا ہے کہ ’اسی طرح سکولوں کے امتحان کے دنوں میں بھی بل کی ادائیگی نہ کرنے پر بجلی نہیں کاٹی جاسکتی‘۔
’بجلی کا بل ادا نہ کرنے کی صورت میں دوپہر 12 بجے کے بعد سخت گرمی میں بھی بجلی کاٹنے پر پابندی ہے‘۔ ’یہ ممنوعہ اوقات ہیں جن میں کسی بھی وجہ سے صارف سے بجلی کا کنکشن نہیں کاٹا جاسکتا‘۔
’ممنوعہ اوقات میں بجلی منقطع ہونے پر بجلی کمپنی صارف کو 500 ریال معاوضہ دینے کی پابند ہے‘۔