ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی ایئرلائن کا نئی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پاکستانی ایئرلائن کا نئی پروازیں شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی ایئرلائن فلائی جناح نے نئی پروازوں کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کی بجٹ ایئرلائن فلائی جناح نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریاض اور اسلام آباد کے درمیان روزانہ نئی نان اسٹاپ پروازیں شروع کر کے سعودی عرب میں توسیع جاری رکھے گی۔ یومیہ آپریشن 30 مارچ سے شروع ہوگا۔

نئی سروس اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو جوڑ دے گی جس سے فلائی جناح کی سعودی مملکت میں موجودگی کو تقویت ملے گی۔

پاکستان کے لکسن گروپ اور شارجہ کے ایئر عربیہ گروپ کے درمیان مشترکہ منصوبے فلائی جناح کو اکتوبر 2023 میں بین الاقوامی روٹس پر کام کرنے کے اجازت نامے ملے۔  تب سے، ایئر لائن نے پاکستان اور جی سی سی کے درمیان پروازوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔ اس نے حال ہی میں لاہور اور سعودی عرب کے تین اہم شہروں بشمول دمام، ریاض اور جدہ کے درمیان نان اسٹاپ پروازوں کے ساتھ سعودی عرب میں اپنے آپریشنز کو بڑھایا ہے۔ ریاض اور اسلام آباد کے درمیان نئے روٹ کے ساتھ، فلائی جناح دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سفری مانگ کو پورا کرنے کے لیے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان رابطے کو بڑھایا ہے۔