ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کرکٹ کا اہم ایونٹ بھارت میں نہیں ہو گا، نیوٹرل وینیو کی تلاش

Asia Cup Cricket Tournament, City42, Neutral Venue, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایشیا کپ 2025 بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں کروانے کی تجویز سامنے آگئی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ مجوزہ طور پر ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں کروانے کا قوی امکان ہے جبکہ ایشیاکپ کی میزبانی بھارت کو ملی ہوئی  ہے۔

 اے سی سی نے ٹورنامنٹس کا اعلان کردیا، ایشیا کپ 2025 کا مجوزہ میزبان بھارت ہوگا  لیکن جیسے بھارت نے چیمپئینز ٹرافی2025 کے معاملہ مین پاکستان کے ساتھ کیا، ویسا خود بھارت کے ساتھ بھی ہو گیا۔ 

ویب سائٹ ک ا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان  تناؤ کے باعث ایشیا کپ" نیوٹرل وینیو "پر کروائے جانے کا امکان ہے، ایشیاکپ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔

ایشیا کپ کے میچ کروانے کے لیے  سری لنکا اور متحدہ عرب امارات زیرِ غور ہیں، دونوں میں سے کسی  ابھی کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، رواں سال ہونے والے ایشیاکپ میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت سمیت 8 ٹیمیں شریک ہوں گی۔