درِ نایاب: لاہوریوں کی سنی گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہر میں ناقابل استعمال پڑے 1758 واٹر فلٹریشن پلانتس کی مرمت کر کے انہیں پھر سے استعمال کے قابل بنانے کا بندوبست کر دیا۔1758پلانٹس کی مرمت کا کام چھ ماہ میں مکمل ہو گا۔
صاف پانی کمپنی کے 2 ارب سے زائد وسائل ، ایچ آر اور گاڑیاں صاف پانی اتھارٹی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
پنجاب کےفلٹریشن پلانٹس کی تعمیروبحالی ، مرمتی کام کیلئےسافٹ لون دیاجائے گا۔
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کابینہ کی منظوری کےمنٹس آف میٹنگ جاری کردیئےگئے۔
پنجاب صاف پانی کمپنی نارتھ کےوسائل2ارب ، ساؤتھ کےوسائل 7ارب سےزائدہیں۔
پنجاب کابینہ نے پہلےمرحلےمیں صاف پانی کمپنی نارتھ کےوسائل حوالےکرنےکی منظوری دی ہے۔
کابینہ کے اجلاس میں صاف پانی کمپنی ساؤتھ کے وسائل کا ایجنڈا بھی آئندہ پیش کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس کے منتس کے مطابق 500فلٹریشن پلانٹس کی پہلےفیز میں تعمیرو بحالی کے لئے 2.4ارب روپے دیئے جائیں گے۔
فیز ون میں شہر کے مختلف علاقوں مین ناقابل استعمال ہو چکے 1759 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کا کام 6ماہ میں کیا جائے گا
فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر وبحالی کا سافٹ لون "صاف پانی اتھارٹی" بعد میں واپس کرے گی۔
صاف پانی کمپنی کے عملاً غیر فعال ہونے کی وجہ سے صاف پانی کمپنی کی گاڑیاں غائب ہو رہی تھیں اور ادارہ کے وسائل کابےدریغ استعمال ہورہا تھا ۔
صاف پانی کمپنی کی گاڑیاں بااثرافسران وسیاسی شخصیات کےبھی زیراستعمال رہی ہیں ۔ اب صاف پانی اتھارٹی کووسائل کی فراہمی اورٹرانسفرکی ذمہ داری محکمہ ہاؤسنگ پرعائدہوگی۔