ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ کا گیم چینجر فیچر ، استعمال کیسے کریں؟

واٹس ایپ کا گیم چینجر فیچر ، استعمال کیسے کریں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : واٹس ایپ کی جانب سے نومبر 2024 میں ایک ایسا فیچر متعارف کروایا گیا تھا، جسے گیم چینجر کہا جارہا ہے، تاہم زیادہ ترصارفین اس فیچر کو استعمال کرنا نہیں جانتے، اسے استعمال کرنے کا آسان طریقہ کار درج ذیل ہے۔ 

واٹس ایپ کی جانب سے نومبر 2024 کے آخری عشرے میں واٹس نوٹ ٹرانسکرپشن فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا، 3 ماہ بعد اب یہ فیچر دنیا بھر میں اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہے جبکہ آئی فونز صارفین کو مزید کچھ انتظار کرنا ہوگا۔ یہ فیچر کو ان صارفین کے لیے گیم چینجر کہا گیا ہے، جو کسی ایسی جگہ پر آڈیو میسج پر سن نہیں سکتے جہاں اردگرد لوگوں کے ہجوم کے باعث شور ہو رہا ہو، اب چونکہ واٹس ایپ دنیا بھر میں مقبول ہے لوگ باآسانی ایک دوسرے سے رابطہ کرسکتے ہیں، زیادہ تر افراد اپنا پیغام ٹیکسٹ کی بجائے وائس میسج کے ذریعے کرتے ہیں، تو یہ نیا فیچر وائس نوٹ کو تحریر یا ٹیکسٹ میں تبدیل کر دیتا ہے اور صارفین شور والے ماحول میں میسج کو سننے کی بجائے ٹیکسٹ شکل میں دیکھ سکتے ہیں ۔

 استعمال کا طریقہ

 واٹس نوٹ ٹرانسکرپشن فیچر کواستعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے تو آپ کو واٹس ایپ کو تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ اس فیچر کو آپ کو خود سیٹنگز میں جاکر ان ایبل کرنا ہوگا، اس مقصد کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں چیٹس آپشن میں جاکر وہاں نیچے اسکرول کریں اور وائس میسج ٹرانسکرپٹ کو ان ایبل کر دیں، اس کے بعد سب سے پہلے کسی ایسے وائس میسج کو پلے کریں جس کو ٹرانسکرائب کرنا چاہتے ہوں، اس وائس میسج پر کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں اور مور آپشنز میں ٹرانسکرائب آپشن کا انتخاب کریں، اس کے بعد جیسے ہی آپ وائس میسج سننا شروع کریں گے یہ فیچر خودکار طور پر کام کرے گا، یعنی وائس میسج کا ٹیکسٹ نظر آنے لگے گا۔

اس فیچر سے آپ کسی آڈیو میسج میں موجود اہم تفصیلات جیسے پتے، فون نمبر یا کسی تقریب کے وقت کو زیادہ آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں، بس متعلقہ ٹیکسٹ کو کاپی کرکے نوٹس یا کیلنڈر پر پیسٹ کردیں۔

فی الحال یہ فیچر انگلش اور متعدد دیگر زبانوں کے وائس میسجز کے لیے کام کرے گا مگر اردو سپورٹ ابھی دستیاب نہیں۔