ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی2025;  انہونے سانحات نے گرین شرٹس کا سفر تمام کر ڈالا

Champions Trophy2025, City42, Pakistan vs Bangladesh, Pakistani Cricket team, green shirts
کیپشن: File Photos
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیمپئنز ٹرافی2025  میں قدرتی آفات اور انہونے سانحوں کی یلغار نےڈیفینڈنگ چیمپئین کا سفر پہلے مشکل بنایا، آج تمام ہی کر ڈالا۔  پپہلے دو میچ اوپننگ پئیر کی انجریز کے سبب برباد ہوئے، آج ناگہاں بارش نے پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ  منسوخ کروادیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور  بنگلہ دیش کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا جو  منسوخ کردیا گیا ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا جو  نہیں ہوا ۔پاکستان اور بنگلہ دیش کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

ڈیفینڈنگ چیمپئین کے لئے اپنی ہی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی کے دوران قدرتی آفات ابتدا سے بھی پہلے نازل ہونا شروع ہوئیں جو آخری میچ تک جاری رہیں۔

پہلے گرین شرٹس کے طے شدہ اوپنر صائم ایوب پاؤں مین انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل ہونے سے رہ گئے، پھر ان کی جگہ ایڈ کئے گئے فخر زمان پہلے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے اور ایونٹ میں پاکستان کے لئے اوپننگ کرنے سے محروم ہو گئے۔

طے شدہ قابلِ اعتماد اوپنرز سے محروم گرین شرٹس کو دو میچ ملے، دونوں ہی میچوں میں اوپننگ پئیر سیٹ نہ ہونے کی وجہ سے دشواریوں کی ابتدا ہوئی۔ دوسرے سیزنڈ بیٹرز نے  اوپپنگ پئیر  کے نہ چل پانے کی وجہ سے پیدا ہوئی مشکلات سے نکلنے کی دونوں میچوں میں بہت جدوجہد کی لیکن  دونوں میچوں میں مسلسل ہوتی رہی انہونیوں نے ٹیم کو جیت سے دور دھکیلا۔ اور آج کے میچ میں بارش ہی نے کام تمام کر ڈالا۔

آج جمعرات کے روز راولپنڈی مین بارش نے صرف پاکستان ہی نہیں ،اس کے ساتھ بنگلہ دیش کا بھی چیمپئینز ٹرافی میں سفر تمام کر دیا۔

دونوں ٹیمیں بھارت اور نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد پہلے ہی سیمی فائنل مین پہنچنے کے قابل نہیں رہی تھیں، اور  آج کا واش آؤٹ دونوں، خاص طور پر پاکستان، میزبان اور دفاعی چیمپئنز کے لیے ٹورنامنٹ میں آخری مایوس کن صدمہ تھا۔

راولپنڈی میں بارش نے اس سے قبل منگل کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے گروپ بی کے میچ کو  بھی واش آؤٹ کر دیا تھا تاہم ان دونوں ٹیموں کو اس میچ کے منسوخ ہونے سے کوئی فوری نقصان نہیں ہوا تھا، آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ دونوں گروپ بی میں سیمی فائنل کھیلنے کے لئے یکساں پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہین البتہ ساؤتھ افریقہ کا نیٹ رن ریٹ آصٹریلیا سے بہتر ہے۔ دونوں ٹیموں کے باقی میچ یہ طے کرین گے کہ کس کو بارش نے کیا نقصان اور کیا فائدہ دیا۔

Caption ستائیس فروری 2025 کو راولپنڈی کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) کرکٹ میچ کے آغاز میں بارش کی وجہ سے شائقین انتظار کر رہے ہیں۔ 27 فروری کو بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان کا آخری چیمپئنز ٹرافی گروپ میچ بغیر کسی گیند کے منسوخ کر دیا گیا تھا، کیونکہ ہم نے راولپنڈی میں دفاعی چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان کی گروپ فیز سے آگے بڑھنے یا یہاں تک کہ کوئی گیم جیتنے میں ناکامی تین دہائیوں میں اپنے پہلے بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والے گرین شرٹس اور کرکٹ فینز کے لئے یکساں صدمہ کا سبب  ہے۔ (تصویر از فاروق نعیم/ اے ایف پی)

جمعرات کے روز سٹیڈیم مینں موجود صحٓفیوں نے بتایا کہ آخری لمحے تک امید تھی کہ بارش مختصر کھیل ک کا موقع بہرحال فراہم کر دے گی  لیکن ایسا ہوا نہیں اور ٹاس کے لئے مقرر تاخیری وقت بھی تمام ہو گیا۔


نیوزی لینڈ، جس نے افتتاحی میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی، پیر کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر اپنی پلے آف کی جگہ بنا چکا ہےْ۔

اس سے پہلے دبئی میں بھارت نے بنگلہ دیش اور  اس کے بعد پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

یہ لگاتار تیسرا آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے جس میں پاکستان  پہلے راؤنڈ سے آگے نہیں جا سکا۔2023 میں 50 اوور کے ون ڈے ورلڈ کپ اور پچھلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔

پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ یہ ہمارے لیے حیران کن ہے کہ ہم آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھا نہیں کھیل پا رہے۔

اظہر محمود کا  بھی یہ خیال ہے کہ اوپننگ بلے بازوں فخر زمان اور صائم ایوب کی انجری نے ٹیم کو متاثر کیا کیونکہ انہوں نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف مکمل ہونے والے میچوں میں 308 ڈاٹ بالز کھیلے۔

اظہر محمود نے کہا کہ ہم نے انٹرنیشنل ون ڈے میچوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے لیکن اس ٹورنامنٹ میں انجری کی وجہ سے اچھا نہیں چل سکا۔ “ہندوستان کے خلاف، ہم نے خود پر بہت دباؤ ڈالا، لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہمیں کہاں بہتری کی ضرورت ہے۔ یہ سب کچھ ڈھالنے اور ذمہ داری لینے کے بارے میں ہے۔"