عثمان خادم :پی ٹی آئی کے عہدےداروں نے خاموشی سادھ لی ، نائب صدر پنجاب جلسے کے لیے اکیلے ہی پرجوش نظر آنے لگے
تحریک انصاف میں آپسی اختلاف یا مشاورت کا فقدان واضح نظر آنے لگا، پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر نے لاہور میں جلسے کے لئے درخواست پر درخواست دینی شروع کردی جبکہ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو چیمپئن ٹرافی کے ختم ہونے کا انتظار ہے ،
پاکستان تحریک انصاف نے 22مارچ کو مینار پاکستان جلسہ کے لئےچیف سیکرٹری پنجاب کو بھی درخواست دیدی ،پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے اس پہلے ڈی سی لاہور کو جلسے کے لئے درخواست دی تھی ،جبکہ صدر پی ٹی آئی لاہور بھی جلسے کی درخواست سے لاعلم نکلے
پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے لاعلمی میں کہا جب جلسہ کرنا ہوگا پی ٹی آئی لاہور تنظیم خود درخواست دے گی پی ٹی آئی پنجاب اور لاہور کے رہنما ایک شیڈول بنانے میں ناکام ہیں ، چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ بھی بے بس ہوگئیں ،پنجاب اور لاہور کی تنظیموں کے درمیان اختلافات کو ختم نہ کروا سکیں ،