سٹی 42 : 35ویں نیشنل گیمزکیلئےسپورٹس بورڈ پنجاب نے 1ماہ کیلئےتربیتی کیمپس لگانےکافیصلہ کیا ہے۔
نیشنل گیمز کی تیاری کیلئے 1ماہ کیلئےتربیتی کیمپس لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلی بارنیشنل گیمزسےقبل طویل دورانیہ کاکیمپ لگایاجائےگا۔ قائد اعظم اورکھیلتا پنجاب گیمز میں نمایاں کارکردگی کےحامل کھلاڑی مدعوکیےجائیں گے۔ پنجاب اولمپک وسپورٹس بورڈ کی مشترکہ سلیکشن کمیٹی حتمی ٹیموں کا انتخاب کرے گی، نیشنل گیمزکی تیاری کیلئےتربیتی کیمپ اپریل کےشروع میں لگایا جائےگا، نیشنل گیمزمئی کےپہلے ہفتےکراچی میں کھیلی جائیں گی۔
نیشنل گیمزمیں27کھیل شامل ہیں، گرلزاینڈبوائزکی الگ ،الگ ٹیمیں بنائی جائیں گی۔