ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ؛ داخلی راستے سے مشکوک شخص گرفتار

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ؛ داخلی راستے سے مشکوک شخص گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے داخلی راستے سے پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے داخلی راستے سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مشکوک شخص کی شناخت راجہ عزران کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص ملک فیصل مشتاق نامی شخص کے کارڈ پر کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہو رہا تھا جب اسے حراست میں لیا گیا، پولیس حکام کے مطابق مشکوک شخص کو متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مشکوک شخص کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں۔