ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 16 سالہ طالبہ سے اغوا  کے بعد 3 روز تک زیادتی

 16 سالہ طالبہ سے اغوا  کے بعد 3 روز تک زیادتی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سرگودھا میں 16 سالہ لڑکی کو سکول سے چھٹی کے بعد گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا گیا اور 3 روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ 

 اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 21 فروری کو اغواء ہونے والی لڑکی 24 فروری کو ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچی۔

 پولیس کے مطابق ملزمان نے زیادتی کے دوران لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، میڈیکل میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔

 پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔