ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسمی خرابی کے باعث 6 پروازیں منسوخ

موسمی خرابی کے باعث 6 پروازیں منسوخ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک کے متعدد شہروں میں موسمی خرابی کے سبب بالائی علاقوں کے لیے آج بھی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد کی 16 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد،  ملتان اور لاہور ایئر پورٹس پر دھند کےسبب حدِنگاہ متاثر ہے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر بادل اور سیالکوٹ میں مطلع ابر آلود ہے۔

اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 اور اسلام آباد اسکردو کی قومی ایئر کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد ایئر پورٹ سے 4، کراچی سے 6 اور لاہور سے 5 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔