ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی

ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)ڈرائیونگ لائسنس کی پرنٹنگ میں تاخیر برقرار ، پنجاب کے مختلف اضلاع کے ہزاروں لائسنسوں کی پرنٹنگ   تاخیر  کا شکار ہو گئی ۔

ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد، نارووال، سیالکوٹ، چنیوٹ سمیت دیگر اضلاع سے اپلائی کئے گئے لائسنس تاخیر کا شکار ہیں۔ لائسنس کی پرنٹنگ اور ڈلیوری میں تاخیر سے شہری پریشان ہیں۔ لاہور کےعلاوہ دیگراضلاع کے لائسنس ٹریفک ہیڈکوارٹر قربان لائنز سے پرنٹ ہوتے ہیں۔

ٹریفک پولیس پنجاب کےمطابق لائسنس کے حصول کی زائد درخواستوں کی وجہ سے پرنٹنگ پر لوڈ بڑھا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق رش کم کرنے کیلئے3 شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے۔ زیادہ مسئلہ آن لائن اپلائی کرنیوالے درخواستگزاروں کا ہورہا ہے۔