بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا پلان تیار

بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا پلان تیار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے پھر بری خبر، وفاقی حکومت نے بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا پلان بنا لیا۔

 ذرائع کے مطابق حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پٹرول ساڑھے 4 روپے جبکہ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے،مٹی کا تیل 2 روپے 92 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل ہے، اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری 29 فروری کو وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا، وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم سے 15 مارچ تک لاگو ہونگی۔