ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمیں جس بات کاخدشہ تھاوہی ہوا، زین قریشی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے کہاہے کہ ہمیں جس بات کاخدشہ تھاوہی ہوا، ہمارے رہنماؤں کےساتھ حکومتی رویہ درست نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق اٹک جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہاکہ ایک ہفتہ کی طویل محنت کے بعدآج شاہ محمود قریشی کےساتھ پہلی ملاقات ہوئی،ہمیں جس بات کاخدشہ تھاوہی ہوا،ہمارے رہنماؤں کےساتھ حکومتی رویہ درست نہیں ہے،پاکستان میں آئین کی دھجیاںاڑچکی ہیں جس کیلئے ہم نے جیل بھرو تحریک چلاکرخودگرفتاریاں دی ہیں۔

 زین قریشی نے کہاکہ جس سیل میں میرے والد کورکھاگیاوہاں چھپکلیاں،کاکروچ اورچوہوں کے ڈیرے تھے سانس لینابھی مشکل تھا،راناثنا اللہ نے خود جیل جانے کے باوجود سبق نہیں سیکھا۔میرے والد کو اٹک جیل کے سیل سے ایک گھنٹہ کےلئے بھی باہرنہیں نکالا گیا،302 اورانتظامیہ سنگین جرائم والے قیدیوں کےساتھ اٹک جیل میں میرے والد کو رکھ کر انتہائی براسلوک کیاجارہاہے،میرے والد کو جمعہ کی نمازپڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی، راناثنا اللہ نے خود جیل جانے کے باوجود سبق نہیں سیکھا۔

Bilal Arshad

Content Writer