ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

Chicken
کیپشن: Chicken
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: کاروباری ہفتے کے پہلے روز شہر میں برائلر گوشت کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی ہو گئی ۔

مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سرکاری ریٹ 647 روپے کلو مقرراور فارمی انڈے 235روپے فی درجن ریٹ پر برقرار  ۔ شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں معمولی کمی ہونے کے بعد مرغی کا گوشت 15روپے سستا ہو گیا۔ 15روپے فی کلو کمی سے گوشت کی سرکاری قیمت 647 روپے کلو مقرر کی گئی جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 423 روپے جبکہ پرچون ریٹ 431 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔دوسری جانب فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 235وپے فی درجن ریٹ پر برقرار رکھی گئی، جبکہ انڈوں کی پیٹی 6930روپے میں فروخت ہوئی۔