عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری

عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گزشتہ برس کی طرح رواں سال بھی عازمینِ حج کے لئے آن لائن فنگر پرنٹ بائیو میٹرک لازمی ہوگی۔

وزارتِ مذہبی امور میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں سعودی حکام اور اعتماد آفس کے نمائندے نے سعودی ویزا بائیو ایپلی کیشن کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ عازمین حج فنگرپرنٹ بائیو میٹرک سعودی ویزا بائیو ایپلی کیشن کے ذریعے حاصل کرسکیں گے۔ فنگر پرنٹ بائیو میٹرک کی سہولت اعتماد دفاتر میں بھی مفت دستیاب ہوگی۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ 3 آسان مراحل میں اسمارٹ فون سے گھر بیٹھے سعودی ویزا بائیومیٹرک کرسکتے ہیں۔ موبائل ایپلی کیشن سے متعلق ہدایات وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔