پی ایس ایل 7 کا فائنل، شاہین آفریدی کی کرکٹ شائقین سے اہم اپیل

Shaheeen Shah Afridi
کیپشن: Shaheeen Shah Afridi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ فائنل میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا چیمپئن کون بنے گا؟ فیصلہ آج دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے فائنل میں ہو جائے گا،2017ء کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ جب قذافی سٹیڈیم لاہور کا تاریخی گراؤنڈ دوبارہ پی ایس ایل کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی اختتامی تقریب شام 6 بجے منعقد کی جائے گی جبکہ فائنل شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنسنی خیز میچ میں کامیابی کے بعد لاہور قلندرز کی نظریں اب صرف ٹورنامنٹ کی ٹرافی پر مرکوز ہیں، ایک ماہ کے اس عرصے کے دوران لاہور قلندرز نے لاجواب کرکٹ کھیلی ہے، تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں کھیلنا اور پھر کامیابی حاصل کرنے سے بڑی خوشی اور کوئی نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ ہر میچ کے لیے ایک بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنے پر لاہور کی عوام کے مشکور ہیں, وہ لاہوریوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آج  فائنل کے روز بھی اسٹیڈیم کو بھر دیں تاکہ وہ ان تمام فینز کے سامنے ٹرافی اٹھا کر ان کا شکریہ ادا کرسکیں۔

Sughra Afzal

Content Writer