ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روبینہ دلیک کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی

روبینہ دلیک کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) روبینہ دلیک سوشل میٖڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی رہتی ہیں، اداکارہ نے اپنے ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جو کہ مداحوں کو بھاگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے مقبول  رئیلیٹی شو  بگ باس میں فاتح قرار دی جانے والی کنٹسٹنٹ  اور بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک  نے اس میں ٹائٹل اپنے نام کیا، جنہوں نے بگ باس سیزن 14 کے گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارا تھا۔ بگ باس سیزن 14 کی فاتح اداکارہ روبینہ دلیک نے یہاں ساڑھے چار ماہ کا عرصہ گزارا اور وہ سیزن 14 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ بگ باس 14 میں فتح حاصل کرنے والی روبینہ دلیک نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ ہیں تو میں ہوں۔

بھارتی اداکارہ نے اپنے ڈانس کی ویڈیو انس انسٹاگرام پر اپلوڈ کیا جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی،ویڈیو میں وہ اپنا ثقافتی پہاڑی ڈانس کر رہی ہیں۔شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے کالے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور ان کے ہمراہ شوہر ابھینو وشکلا نےبھی رقص کیا،خوشگوار موڈ میں دنوں نے دلکش ڈانس کیا، ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کو داد دی اور اپنی محبت کا اظہار بھی اداکارہ سے کیا۔

اداکارہ روبینہ دلیک نے اس ویڈیو کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’باس لیڈی‘ اور ’جنگل بوائے‘ کا استعمال کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ان کے ڈانس کی ویڈیو کو اب تک 3 لاکھ6 ہزار سے زائد لوگ پسند اور دیکھ چکے ہیں۔ان اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

  

M .SAJID .KHAN

Content Writer