آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 2 سال مکمل، پاک فضائیہ نے نیا نغمہ جاری کردیا

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 2 سال مکمل، پاک فضائیہ نے نیا نغمہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینٹ (درنایاب) پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر اسلام آباد ایئر ہیڈ کوارٹرز میں آج خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے شرکت کی  اس موقع پر انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

پاکستان ائیر فورس نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ بھی جاری کردیا، خصوصی نغمے کا نام " صدائے پاکستان" رکھا گیا ہے، نغمے کو پاکستان کے مایہ ناز گلوکار علی حمزہ نے گایا ہے، نغمے کے بول شہزاد نیر نے تخلیق کئے ہیں، گانے کی عکس بندی پاکستان کے مشہور ڈائریکٹر زوہیب قاضی نے کی ہے۔

تین روز قبل پاک فضائیہ کی جانب سے اس ملی نغمے کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں حب الوطنی اس عزم کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا گیا کہ پاک فضائیہ کے جوان ہر وقت پاکستان کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین ہے، جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019 میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی، پاک فضائیہ کے جوانوں نے آج ہی کے دن27 فروری کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور ان کے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer