راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بڑے اختیارات مل گئے

 راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بڑے اختیارات مل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی رامے، عثمان الیاس) راوی کنارے نئے شہر کا منصوبہ، پلاننگ سے ڈویلپمنٹ تک راوی اربن اتھارٹی خود مختار، پنجاب کابینہ نے اتھارٹی کو مالی طور پر مکمل بااختیار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو جاری کردہ فنڈز کے اخراجات میں مکمل اختیارات ہونگے، اتھارٹی کو صوبائی اداروں سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فنڈز کے استعمال میں کھلی چھوٹ ہوگی۔

دوسری جانب راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو محکمہ ہاؤسنگ کے ماتحت کردیا گیا، محکمہ آئی اینڈ سی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تمام انتظامی معاملات محکمہ ہاؤسنگ کے ماتحت ہونگے، راوی اربن ڈویلپمنٹ کی تمام خط خطابت اور فائل ورک محکمہ ہاؤسنگ کے ذریعے ہوگی، روڈا تمام محکموں سے رابطہ بھی محکمہ ہاؤسنگ کے ذریعے ہی کرے گا۔

علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ میں راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ زمین کیلئے اراضی کے حصول میں کسانوں کے استحصال  کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے راوی اربن پروجیکٹ کے تمام کیسز کو یکجا کرکے چیف جسٹس کو فائل بھجوانے کا حکم دیا، عدالت نے تمام کیسز کو ایک ہی عدالت میں لگانے کی ہدایت کردی۔ 

عدالت نے ریماکس دئیے کہ کیا اب انڈیا کی طرح کسانوں کا استحصال ہوگا؟ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرکے 2 مارچ تک سماعت ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer