کرونا وائرس کے بڑھتے خدشات، سکولوں کو اہم احکامات جاری

کرونا وائرس کے بڑھتے خدشات، سکولوں کو اہم احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) پنجاب میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلانے کے احکامات جاری کردیئے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلانے کے احکامات جاری کردیئے، تمام اتھارٹیز اپنے اپنے اضلاع میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلائیں گی۔ آگاہی مہم کے تحت سکولوں میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا جائے گا۔

 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آگاہی مہم کیلئے صوبہ بھر کے سی ای اوز کو احکامات جاری کردیئے۔ مہم کے تحت جمعہ کے روز سے سرکاری سکولوں میں آگاہی سیمینار اور واکس کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس حوالے سے سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کی اتھارٹیز کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

یاد رہے گزشہ روز کرونا وائرس کے پاکستان میں دو کیسز سامنے آئے ہیں۔ پہلا کیس کراچی کے 22 سالہ شخص یحییٰ جعفری میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوسرے مریض کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

واضح رہے یہ وائرس جو چین سے شروع ہوا اب  پوری دنیا میں  پھیل رہا ہے، چین میں اب تک کرونا وائرس سے 78 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2700 ہلاک ہوئے ہیں، کرونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ وائرس سانس کے ذریعے ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔