(ویب ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد میڈیکل سٹورز پر ماسک کی قلت ہوگئی ہے لیکن گھبرائیں مت ہم آپ کو ماسک بنانے کا آسان اور سستا ترین طریقہ بتائیں گے۔
پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد لوگوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی, کراچی میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئےہنگامی طورپرنگرانی کا نظام متحرک کردیا گیا، میڈیکل اسٹورزپرماسک کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے. 80 روپے میں دستیاب ماسک اب 350 میں مل رہا ہے جبکہ مخصوص پرسنل پروٹیکٹیو ایکوئپمنٹ بشمول ماسکس اور دیگر اشیاء کی شدید قلت ہے۔لیکن گھبرائیں مت آپ کو اگر مارکیٹ سے ماسک مہنگا ملے یا دستیاب نہ ہوتو گھر بیٹھے بھی عام ماسک بنایا جاسکتا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک لڑکی نے ٹشو کے ذریعے ماسک تیار کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ لڑکی نے ماسک تیار کرنے کے لیے ایک معیاری بڑا ٹشو لیا اور دو ربڑ بینڈ لئے، پھر اس کے دونوں اطراف ربر بینڈ لگایا اور اسٹیپلر کردیا۔ اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر کافی پذیرائی مل رہی ہے ۔
Everyone, in Karachi is unable to get mask and have concerns with price, can make masks at their own homes.@RabNBaloch pic.twitter.com/UfGRX5IjLB
— Khaleek Kohistani (@KohistaniKhalik) February 26, 2020
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی بیماری چین سے شروع ہوئی جو کہ اب پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں کرونا وائرس پھیلنے سے پاکستانی انتظامیہ بھی الرٹ ہوچکی ہے۔ چین میں2700 سے زائد لوگ اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایران میں بھی کافی لوگ اس کا شکار ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان میں پہلا کرونا وائرس کا کیس سامنے آیا۔متاثرہ نوجوان ایران سے بذریعہ کراچی پہنچا جس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ نوجوان اس وقت آغا خان ہسپتال میں ائیسولیشن وارڈ میں موجود ہے۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق کراچی کے آغا خان اسپتال ، جناح اسپتال ، ڈاو میڈیکل اوجھا کیمپس ، سول اسپتال اور لیاقت یونیورسٹی اسپتال سمیت دیگر اہسپتالوں میں ایمر جینسی نافذ کردی گئی ہے۔اسکریننگ کے لئیے اسلام آباد، کراچی، لاہور، سمیت پوری ملک کے ایئرپورٹس پر مسافروں کی 100فیصد سکریننگ کی جارہی ہے۔بیرون ملک سے آنےوالے تمام مسافروں سے ہیلتھ ڈکلیئریشن فارم بھروانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے، ہیلتھ ڈکلیئریشن کارڈ کو پر کروانے کے حوالے سے ملکی وغیر ملکی ائیر لائینز انتظامیہ کو سخت ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔
کیس رپورٹ ہونے کے بعد شہریوں کے لئے ماہر طب نے ایڈوائزری بھی جاری کردی ہے ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کی جانے والی ایڈوائزری کے مطابق شہریوں کو چاہیے کہ صاف ستھری اورصحت مندغذا استعمال کریں ۔ شہری ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب برتیں ۔ موجودہ صورتحال میں پانی کا استعمال زیادہ کردیں ۔ کھلی جگہوں پر کھانسنے اور چھینکنے سے اجتناب برتیں ایک دوسروں سے لی گئی چیزوں سے بھی اجتناب برتیں۔