احسان اللہ کی انجری پر آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے: محسن نقوی

احسان اللہ کی انجری پر آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے: محسن نقوی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کی انجری پر انڈیپینڈنٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 محسن نقوی نے کہا ہے کہ احسان اللّٰہ کی انجری ہینڈل کرنے کے طریقہ کار کو آزاد میڈیکل بورڈ دیکھے گا, انڈیپینڈنٹ میڈیکل بورڈ 3 اراکین پر مشتمل ہے جو کہ احسان اللّٰہ کی انجری سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تجویز دے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ احسان اللہ کو علاج کیلئے امریکا بھجوانا پڑا تو بھجوائیں گے، اعظم خان کی انجری سے صحت یابی کی کوشش ہورہی ہے،کوشش ہے اعظم خان اگلی سیریز میں ٹیم کو جوائن کرے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی تک کوئی اور سیریز کھیلنا ممکن نہیں ہے، سٹیڈیم کی تزئین و آرائش غیرملکی کمپنیز سے کرائی جائے گی۔سٹیڈیم میں ڈیزائننگ کا مسئلہ ہے، لگتا ہے میدان سے دور بیٹھے ہیں۔

 واضح رہے کہ برطانوی ڈاکٹر فاسٹ بولر کی انجری کا مکمل معائنہ کر چکے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ احسان اللّٰہ کو دوبارہ سرجری کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔