ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے: چودھری محمد سرور

ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے: چودھری محمد سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شارخ ندیم) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ہم لڑائی کرنا نہیں چاہتے مگر ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستانی قوم اس وقت متحد ہے۔

فاطمہ میموریل ہسپتال میں کانفرنس میں بھارت کے حوالے سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مودی الیکشن جیتنے کیلئے دونوں ممالک کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی کو کہتے ہیں کہ مودی کو سمجھائےکہ جنگ سے باز آ جائے، چودھری سرور نے کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہوتیں، ہم بات چیت سے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ اگر جنگ کی ضرورت پڑی توپوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہو گی۔

Shazia Bashir

Content Writer