ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف بی آر نے کہا ہے کہ کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے 31 کروڑ 70 لاکھ کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا ہے۔

ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ نے مختلف برانڈز کی اسمگل شدہ سگریٹس کے 508 کارٹن ضبط کیے ہیں، جن کی مالیت 20 کروڑ روپے ہے۔

اعلامیے کے مطابق دیگر کارروائیوں میں بڑی تعداد میں اسمگل شدہ موبائل فونز، 13 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں، جن کی مالیت 11 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔