ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکورٹی گارڈز کا صحافیوں پر تشدد؛لاہور پریس کلب کا کارروائی کا مطالبہ

 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکورٹی گارڈز کا صحافیوں پر تشدد؛لاہور پریس کلب کا کارروائی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور پریس کلب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

لاہور پریس کلب کے جنرل سیکریٹری زاہد  عابد کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں سہیل آفریدی سے اپنے سکیورٹی گارڈز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

زائد عابد نے کہا کہ اگر کارروائی نہ کی تو سہیل آفریدی کی آئندہ تمام تقریبات کا بائیکاٹ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ کے پی کے سکیورٹی گارڈز نے سینئر صحافیوں سے مار پیٹ کی اور انہیں دھکے دیے۔

انہوں نے بتایا کہ راؤ دلشاد، عدنان شیخ، الفت مغل، وقاص غوری سمیت دیگر صحافیوں سے مار پیٹ اور دھکے دیے گئے، وزیر اعلیٰ کے پی کے گارڈز نے ثابت کیا ہے کہ وہ تہذیب سے عاری ہیں۔

مذمتی بیان میں کہا گیا کہ ہم صحافیوں کے ساتھ ایسے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، پی ٹی آئی نے صحافیوں پر تشدد، بدتمیزی اور بدتہذیبی کو ایک روایت بنا لیا ہے۔