ویب ڈیسک : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ شاہین آفریدی بگ بیش لیگ میں برسین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے شاہین آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق انجری کی نوعیت کا حتمی اندازہ ایم آر آئی کے بعد ہی ہو سکے گا۔
Shaheen Shah Afridi update, nothing serious Insha'Allah pic.twitter.com/yQaE6ica7w
— PCT Replays 2.0 (@ReplaysPCT) December 27, 2025
اس انجری کے باعث شاہین آفریدی کے بگ بیش لیگ کے بقیہ میچز سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹیم انتظامیہ اور شائقین کرکٹ کی نظریں طبی رپورٹس پر مرکوز ہیں۔