ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر اسمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر اسمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایف بی آر  کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسمگل شدہ اور نان کسٹم پیڈ سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ شروع کر دی جائے گی۔ 

ایف بی آر ذرائع کے مطابق، یکم جنوری سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ شروع کر دی جائے گی، جس کے تحت اسمگل شدہ اشیاء فروخت کرنے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔  فروخت کنندگان کا سراغ ان کے ای میل ایڈریسز اور موبائل نمبرز سے لگایا جائے گا، اور نادرا کی مدد سے ان کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔ ایف بی آر انہیں نوٹسز جاری کرے گا اور انفورسمنٹ ٹیمیں ان کی دکانوں اور گوداموں کا سراغ لگا کر مزید قانونی کارروائی کریں گی۔

اس کارروائی میں اسمگل شدہ الیکٹرونکس، گھریلو آلات، جوتے، کپڑے، میک اپ سامان، چاکلیٹس، ٹافیاں، کمبل، قالین، گاڑیوں کے پرزے، لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز اور دیگر سامان شامل ہے۔ اس کے علاوہ ڈرائی فروٹس، ٹن فوڈز، جام، جیلی، زیتون کا تیل، کراکری، جوسر، چاپرز اور دیگر اسمگل شدہ اشیاء بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وہ موثر انٹیلی جنس اکٹھا کرنے اور بین الاداری تعاون کے ذریعے اسمگلنگ کو روک کر قومی معیشت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اس سے قبل، ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر پرتعیش طرز زندگی دکھانے والے ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔