ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کے وہ ممالک جہاں شہریت حاصل کرنا نسبتاً آسان

دنیا کے وہ ممالک جہاں شہریت حاصل کرنا نسبتاً آسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دوسری شہریت، بہتر ویزا فری سفری سہولت یا نئی زندگی کی تلاش میں افراد کے لیے دنیا کے چند ممالک شہریت کے حصول کے آسان مواقع فراہم کر رہے ہیں۔حالیہ رپورٹس کے مطابق بعض ممالک نے غیر ملکی شہریوں کے لیے شہریت کے قوانین اور طریقہ کار کو نسبتاً سادہ بنا دیا ہے۔

ڈومینیکا کم لاگت سٹیزن شپ بائی انویسٹمنٹ پروگرام کے باعث نمایاں ہے، جہاں چند ماہ میں شہریت حاصل کی جا سکتی ہے۔ آئرلینڈ آئرش نسل رکھنے والے افراد کو نسب کی بنیاد پر شہریت دیتا ہے، جبکہ ترکی میں 4 لاکھ ڈالر کی پراپرٹی خریدنے پر شہریت دی جاتی ہے۔

پرتگال کے گولڈن ویزا پروگرام کے تحت سرمایہ کاری کے ذریعے یورپی شہریت حاصل کی جا سکتی ہے، جبکہ وانواتو میں دو ماہ سے کم عرصے میں شہریت ممکن ہے۔ اٹلی میں 2025 کے بعد شہریت بذریعہ نسب والدین یا دادا دادی تک محدود کر دی گئی ہے۔

ان ممالک کی شہریت ویزا فری سفر، دوہری شہریت اور بہتر عالمی سہولیات تک رسائی فراہم کرتی ہے۔