ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، دو اہم رہنماؤں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، دو اہم رہنماؤں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات سے قبل آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ,  آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما راجا ثاقب مجید اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجا ثاقب مجید کا تعلق مظفرآباد کے حلقہ پانچ کھاوڑہ سے ہے، جو سیاسی طور پر اہم حلقہ سمجھا جاتا ہے۔ وہ ماضی میں مسلم کانفرنس کے ٹکٹ پر تین انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں تاہم کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ اس حلقے میں مسلم لیگ ن کے دیگر امیدوار بھی موجود ہیں، جس کے باعث ٹکٹ کے حصول کے لیے مقابلہ سخت متوقع ہے۔

دوسری جانب بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خان کا تعلق آزاد کشمیر کے حلقہ وسطی باغ سے ہے، جہاں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجا مشتاق منہاس بھی سرگرم ہیں۔ اس حلقے میں ماضی میں سخت سیاسی مقابلے دیکھنے میں آ چکے ہیں۔

پریس کانفرنس کے موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام اور مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت بھی موجود تھی۔