ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، بین الصوبائی اشتہاری ملزم گرفتار

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، بین الصوبائی اشتہاری ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کے دوران بین الصوبائی اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق سندھ پولیس کو مطلوب دوران اشتہاری ڈولفن سکواڈ نے گرفتار کر لیا۔ ا سکے علاوہ ڈولفن سکواڈ نے نارووال پولیس کو مطلوب قتل واقدام قتل کا اشتہاری بھی گرفتار کر لیا۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو ای پولیس ایپ کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔ 

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان کو نیو راوی پُل،ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف تھانہ شارع فیصل سندھ و نارووال میں مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان مزمل،شرافت کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ،شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کردیا گیا ۔