ویب ڈیسک: مسجد الحرام میں گزشتہ روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی تھی، تاہم اسی دوران مسجد کی سکیورٹی پر تعینات اہلکار خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کی جان بچانے میں زخمی ہوگیا۔
سعودی حکام کے مطابق واقعے کے بعد مذکورہ شخص اور زخمی سکیورٹی اہلکار دونوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق ضروری قانونی کارروائی بھی مکمل کی گئی۔
حرمین شریفین کی اسپیشل فورسز کے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسجد الحرام کی بالائی منزل سے ایک شخص نے خودکشی کوشش کا واقعہ پیش آیا۔ بیان کے مطابق گرنے کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار نے اسے زمین سے ٹکرانے سے روکنے کی کوشش کی، جس دوران وہ زخمی ہو گیا۔
رضاکار کون تھا؟
بعد ازاں مسجد الحرام واقعے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکار کی شناخت سامنے آئی، انسائیڈ دی حرمین نے ایک تصویر شیئر کی جس میں حرم سکیورٹی اہلکار ریان بن سعید العسیري کو ہسپتال کے بستر پر موجود دکھایا گیا۔
Security officer and hero of the Haram incident, Rayan bin Saeed Al-Asiri, is safe and recovering well.
— قناة | صهيب الحسن (@Suhaaaaaib) December 26, 2025
We ask Allah to grant him complete healing, reward him abundantly for his courage and sacrifice, and protect heroic security personnel ???????? pic.twitter.com/iwWxCKwUha
العسيري
اسپتال میں قیام کے دوران ریان بن سعید العسیري کو سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز کی جانب سے فون کال موصول ہوئی، جس میں وزیر داخلہ نے ان کی جرات، فرض شناسی اور اعلیٰ سطح کی مستعدی کو سراہا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
شہزادہ عبدالعزیز نے کہا کہ ریان العسیري کا اقدام محض پیشہ ورانہ ذمہ داری کی ادائیگی نہیں بلکہ ایک انسانی اور قابلِ فخر موقف تھا، جو قربانی اور ایثار کے اعلیٰ ترین معانی کی عکاسی کرتا ہے۔