وقاص احمد: کماہاں انٹرچینج آشیانہ روڈپر کار اور بس کے درمیان ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 10افرادزخمی ہو گئے۔
حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ،حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں سے چھ افراد کو ریسکیو نے موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ 4افرادکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔