ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ بھر میں آج عام تعطیل

سندھ بھر میں آج عام تعطیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سندھ حکومت نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی برسی کے موقع پر آج ( 27 دسمبر کو) صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ سندھ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تعطیل محترمہ بے نظیر بھٹو کی 27 دسمبر 2007 کو ہونے والی شہادت کی یاد میں منائی جا رہی ہے، تاکہ عوام اور بالخصوص پارٹی کارکنان اس دن کو عقیدت و احترام کے ساتھ منا سکیں۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروں میں تعزیتی ریفرنسز، قرآن خوانی اور دیگر تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں پارٹی رہنما، کارکنان اور عوام بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔

سندھ کے دارالحکومت کراچی سمیت حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، نوابشاہ اور دیگر شہروں میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے بھی آج ( 27 دسمبر کو) آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو ایک عظیم جمہوری رہنما تھیں جنہوں نے آمریت کے خلاف جدوجہد کی اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں سختیاں برداشت کیں، مگر کبھی بھی ملک یا ریاست کے خلاف بات نہیں کی۔