ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 15 ارب 90 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ان کے ذخائر کم ہو کر 5 ارب 12 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی کے باعث ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر 21 ارب 8 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 21 ارب 2 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔