ویب ڈیسک: شعبہ ڈرائیونگ لائسنس سندھ کے مطابق رواں سال گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال 5 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 4 لاکھ 39 ہزار تھی۔
ڈی ایل ایس کے مطابق آن لائن جاری کیے گئے ڈرائیونگ لائسنسز کی تعداد 4 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ رواں سال خواتین کی جانب سے بھی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
حکام کے مطابق اب تک 3 لاکھ 67 ہزار سے زائد شہریوں کو لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ 31 ہزار سے زائد افراد نے آن لائن اپنے پرماننٹ لائسنس کی تجدید کروائی ہے۔ اس کے علاوہ 28 ستمبر 2024 سے اب تک 13 ہزار سے زائد انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹس بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔
ڈی ایل ایس حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن نظام سے شہریوں کو سہولت حاصل ہوئی ہے اور وقت کی بچت ممکن ہوئی ہے۔