ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ؛ جیپ کھائی میں جاگری، 4افراد جاں بحق

مانسہرہ؛ جیپ کھائی میں جاگری، 4افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق خوفناک حادثہ داتہ کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ بےقابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ حادثے کے باعث جیپ میں سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد تعزیت کے بعد غازی کوٹ واپس آ رہے تھے کہ اسی دوران حادثے کا شکار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تمام لاشوں اور زخمی کو شاہ عبداللہ تدریسی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔