(سعید احمد)میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ریلوے کا سسٹم بری طرح متاثر، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔
ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 6 گھنٹے 55 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔ تیز گام ایکسپریس 5 گھنٹے 35 منٹ، کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے، جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے 55 منٹ لیٹ ہوئی۔ قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے 50 منٹ، خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ، فرید ایکسپریس1 گھنٹہ 10 منٹ تاخیر سے پہنچی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔