ارمینہ خان کی بیٹی کا نام سامنے آنے پر مداح پریشان

ارمینہ خان کی بیٹی کا نام سامنے آنے پر مداح پریشان
کیپشن: Armeena Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینہ خان کی بیٹی کا نام سامنے آنے پر ان کے مداح الجھن میں پڑ گئے۔

ارمینہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر گزشتہ روز اپنے مداحوں کو اپنی ننھی پری کی پیدائش کی خوش خبری دی ہے۔اُنہوں نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے خیر خواہوں، مداحوں، فیملی اور دوستوں کے لیے ایک خوش خبری ہے کہ ہمارے گھر ننھی پری’ایمیلی اسلا (آہمیہلی آئیلہ)‘ کی پیدائش ہوئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Fesl Khan (@feslkhan)

اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ماشاء اللّٰہ، بیٹی کی پیدائش پر ہم بہت خوش ہیں۔اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارک بادیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی بیٹی کا نام پتہ چلنے پر تھوڑی الجھن میں مبتلا نظر آئے۔

جس کے بعد ارمینہ خان کے شوہر فیصل خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹی کا مکمل نام، مطلب اور صحیح تلفظ بتا دیا۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں آپ سب کو اپنی بیٹی ’آہمیہلی آئیلہ رضا خان‘ سے متعارف کروا رہا ہوں۔فیصل خان نے اپنی بیٹی کے معنی اور صحیح تلفُظ بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ آہمیہلی کے معنی ہیں’محنتی اور جفاکش‘ جبکہ آئیلہ کے ہسپانوی معنی ’خدا کے لیے وقف ہونا‘ اور عبرانی معنی ’روشنی کا دائرہ‘ ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ارمینہ خان نے فیصل خان سے 2020ء میں شادی کی تھی اور اب اس جوڑے کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔